Live Updates

عمران خان بہت زیادہ ذہنی تناؤ میں ہیں، اُن سے جو کام کرایا جارہا ہے وہ اس کیلئے تیار نہیں: نبیل گبول

عمران خان کا مقبولیت کا گراف بہت نیچے آچکا ہے, ہوسکتا ہے جنوری 2020 میں یہ پارلیمنٹ ہی نہ رہے، کہیں عمران خان غصے میں ساری گوٹیاں ہی نہ پھینک دیں: رہنما پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 21:12

عمران خان بہت زیادہ ذہنی تناؤ میں ہیں، اُن سے جو کام کرایا جارہا ہے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر ۔2019ء) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان بہت زیادہ ذہنی تناؤ میں ہیں اور اُن سے جو کام کرایا جارہا ہے وہ اس کیلئے تیار نہیں ہیں۔ سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مقبولیت کا گراف بہت نیچے آچکا ہے، ہوسکتا ہے جنوری 2020 میں یہ پارلیمنٹ ہی نہ رہے، کہیں عمران خان غصے میں ساری گوٹیاں ہی نہ پھینک دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم بچے تھے اور ہارنے لگتے تھے تو لڈو کی گوٹیاں پھینک دیتے تھے اسی طرح اب ہو سکتا ہے عمران خان گوٹیاں ہی پھینک دیں اور لڈو بھی پھاڑ دیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ ہو کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہیں دسمبر میں عمران خان وزیراعظم نظر نہیں آرہے لیکن مجھے جنوری 2020میں پارلیمنٹ ہی نظر نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا جو فیصلہ ہوا ہے یہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ نہیں ہے یہ کس کا فیصلہ ہے یہ ایک الگ بحث ہے لیکن اس پر عمران خان اب ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور اب وہ گوٹیاں پھینک دینے والے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے اور آج نواز شریف کو لے جانے والی ائیرایمبولینس رات 3بجے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قطر کی ائیرایمبولینس ائیربس316 پاکستان پہنچے گی جو کہ منگل کو نواز شریف کو لے کر لندن جائے گی۔ نواز شریف کی خراب طبیت کے پیشِ نظر ان کیلئے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایک بار علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے. وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ میں کہا گیا ہے کہ عبوری انتظام کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے چار ہفتے کی مدت کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے. یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے 16 نومبر کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے جہاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف نے حلف نامے جمع کرائے تھے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات