ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکش آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل یاسیرگلیر کی ملاقات

خطہ کی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے

پیر 18 نومبر 2019 23:50

ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکش آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکش آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل یاسیرگلیر نے ملاقات کی جس میں خطہ کی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہمان شخصیت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔