Live Updates

جے یو آئی ف کے دھرنے میں عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگ گئے

ٹرک اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے سڑک روکے جانے پر احتجاجاََ دھرنے میں آکر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا، جے یو آئی ف کے کارکنان کی مشتعل ہو کر ڈرائیوروں پر ڈنڈوں سے تشدد کی کوشش

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 21:44

جے یو آئی ف کے دھرنے میں عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگ گئے
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 نومبر2019ء) جمیعتِ علماء اسلام ف کے دھرنے میں عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پلان بی کے تحت مسلسل پانچویں روز بھی ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے گئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔بنوں میں جے یو آئی ف کے پلان بی کے تحت لنک روڈ انڈس ہائی وے پر کارکنوں نے دھرنا دیا،کارکنوں نے لنک روڈ پر انڈس ہائی وے سے مختلف شہروں کو جانے والے راستوں کو رکاوٹیں ڈال کر بند کر دیا ۔

مالاکنڈ میں بھی پل چوکی چکدرہ کے مقام پر جے یو آئی کے کارکنوں نے مین جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کر دی جیکب آباد میں سندھ بلوچستان بائی پاس زیرو پوائنٹ اور کندھ کوٹ میں سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ، بائی پاس پر بند رہی۔

(جاری ہے)

سکھر، شکار پور،کندھ کوٹ، کشمور جانے والی گاڑیاں متبادل راستے سے گزاری جا تی رہیں ،لاہور میں بھی جے یو آئی ف کے کارکنوں نے امامیہ کالونی کے نزدیک جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی،روڈ کی ایک سائیڈ بلاک ہونے کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اسی دوران ٹرک اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے سڑک روکے جانے پر احتجاجاََ دھرنے میں آکر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا جس پر جمیعتِ علماء اسلام ف کے کارکنان نے مشتعل ہو کر ڈرائیوروں پر ڈنڈوں سے تشدد کی کوشش کی اس پر ڈرائیوروں نے وزیراعظم عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگانا شروع کردیے۔
  
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے نئی دھرنا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، انہوں کی جانب سے کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھرنا ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن دیا جائے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات راولپنڈی ضیاء الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہدایت کی ہے کہ دھرنا ایک دن چھوڑ کو دوسرے دن دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات