رابی پیرزادہ کے بعد معروف ماڈل کی بھی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئیں

ہیکرز کے گروہ نے پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر پھیلا دیں، کاروائی میں مبینہ طور پر لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے

muhammad ali محمد علی پیر 18 نومبر 2019 22:53

رابی پیرزادہ کے بعد معروف ماڈل کی بھی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر2019ء) رابی پیرزادہ کے بعد معروف ماڈل کی بھی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئیں، ہیکرز کے گروہ نے پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر پھیلا دیں، کاروائی میں مبینہ طور پر لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شوبز کی مشہور و معروف ماڈل سمارا چوہدری کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا مبینہ طور پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے ہیک کر کے حاصل کیا اور بعد ازاں اسے انٹرنیٹ پر لیک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں سرگرم ایک گروہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات خاص کر خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جب کہ مبینہ طور پر یہ ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس تمام معاملے کے حوالے سے ماڈل سمارا چوہدری کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک کی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔