Live Updates

متعلقہ ملک کو آگاہ کریں گے کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں اور کن شرائط پر وہاں آرہے ہیں: شہزاد اکبر

شریف خاندان ایک لاڈلے کے طور پر نظرآتا ہے، شہبازشریف واپس نہ آئے تو انہیں اشتہاری قراردیا جاسکتا ہے: معاونِ خصوصی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 23:19

متعلقہ ملک کو آگاہ کریں گے کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں اور کن شرائط ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر ۔2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ متعلقہ ملک کو آگاہ کریں گے کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں اور کن شرائط پر وہاں آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شریف خاندان ایک لاڈلے کے طور پر نظرآتا ہے، شہبازشریف واپس نہ آئے تو انہیں اشتہاری قراردیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو مقدمات التوا کا شکارہوجائیں گے، شہبازشریف لاہور دالت کے حکم پر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا، شریف خاندان کوسہولتیں مل جاتی ہیں، شریف خاندان ایک لاڈلے کے طور پر نظرآتا ہے، تحفظات کی وجہ سے انڈیمنٹی بانڈ مانگا گیا تھا۔

دوسری جانبواضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایک بار علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے. وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ میں کہا گیا ہے کہ عبوری انتظام کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے چار ہفتے کی مدت کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے. یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے 16 نومبر کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے جہاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف نے حلف نامے جمع کرائے تھے.رائع نے کہا کہ نواز شریف گاڑی کے ذریعے ایئرپورٹ جائیں گے جہاں سے ایئر ایمبولینس انہیں ساڑھے 10 بجے لے کر واپس روانہ ہوگی‘لاہور ایئرپورٹ نے ایئر ایمبولینس کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں. صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ کارکنان نواز شریف کی روانگی کے موقع پر ائیرپورٹ نہ آئیں بلکہ کارکنان نوافل ادا کریں اور دعا کریں، نواز شریف صحتیاب ہوکر جلد واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی دل سے خدمت اور اپنی عوام سے محبت کی ہے انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو لندن لےجانے والی ائیرایمبولینس صبح لاہور ائیر پورٹ پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قطر کی ائیرایمبولینس ائیربس316 پاکستان پہنچے گی جو کہ منگل کو نواز شریف کو لے کر لندن جائے گی۔ نواز شریف کی خراب طبیت کے پیشِ نظر ان کیلئے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات