’’نیچے گاڑی میں میڈم کو موبائل دکھانے ہیں‘‘ پولیس کی وردی پہن کر دکانداروں کو لوٹنے والے نوسرباز گرفتار

پولیس کی وردی ایک اہلکار دوست سے لی، دکاندار سے بہانہ کر کے 3,2موبائل پیک کرواتے اور رفو چکر ہو جاتے، راہگروں کو بھی ڈرا کر لوٹتے تھے: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہونے والے ملزم کا انکشاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 00:02

’’نیچے گاڑی میں میڈم کو موبائل دکھانے ہیں‘‘ پولیس کی وردی پہن کر ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 نومبر2019ء) کراچی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جو کہ پولیس کی وردی پہن کر دکانداروں کو لوٹتا تھا۔ نوسرباز نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے پولیس کی وردی ایک اہلکار دوست سے لی تھی۔ وہ دکاندار کے پاس جاتے اور دکاندار سے بہانہ کرتے کہ ’’نیچے گاڑی میں میڈم کو موبائل دکھانے ہیں‘‘ اور پھر 3,2موبائل پیک کرواتے اور رفو چکر ہو جاتے، اس طرح انہوں نے 200موبائل فون لوٹے۔

پولیس وردی میں ملبوس نوسربازی کی ڈبل سنچری کرنے والے ملزم کو گلشن اقبال پولیس نے گل خان کو موبائل مارکیٹ سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم گل خان اپنے ساتھی کے ساتھ پولیس وردی میں نوسربازی کرتا تھا، ملزمان نے مختلف وارداتوں میں 200سے زائد موبائل فونز لوٹے اور شکایات ملنے پر نوسرباز کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے پولیس کی وردی ایک اہلکار دوست سے لی تھی جسے پہن کر وہ اپنے ساتھی کے ساتھ کسی بھی موبائل مارکیٹ جاتا، دکاندار سے کہتا کہ نیچے گاڑی میں میڈم کو موبائل دکھانے ہیں پھر دو تین ڈبہ پیک موبائل دکان سے لے کر وہ دونوں رفو چکر ہوجاتے تھے۔ ملزمان پولیس کی وردی میں شہریوں کو روک کر ان کی تلاشی بھی لیتے تھے اور شہری کو ڈرا دھمکا کر کہتے کہ ان کے پاس چھینا ہوا موبائل فون ہے موبائل لیتے اور کہتے کہ ہمارے پیچھے تھانے آجاؤ اور اس کے بعد ملزمان شہریوں سے موبائل فرار ہوجاتے تھے۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔