Live Updates

وزیر اعظم عمران خان دو دن چھٹی پر نہیں تھے: ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

وزیراعظم سیاسی صورتحال پر غور اور مشاورت کر رہے تھے: سینئر صحافی و تجزیہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 00:31

وزیر اعظم عمران خان دو دن چھٹی پر نہیں تھے: ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر2019ء) سینئر صحافی و تجزیہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو دن چھٹی پر نہیں تھے بلکہ وزیراعظم سیاسی صورتحال پر غور اور مشاورت کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہگزشتہ 2 روز کے دوران میرا وزیراعظم سے ایک رابطہ ہوا اور کچھ پیغامات کا تبادلہ ہوا جس سے مجھے اندازہوا کہ وہ دو روز کے لئے مکمل چھٹی پر نہیں تھے بلکہ ایکٹو تھے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور مشاورت کر رہے تھے۔

 
 ڈاکٹر شاہد مسعود نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی رپورٹس کی نوعیت دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ وہ طویل عرصے تک بیرون ملک قیام کریں گے، ابتدائی طور پر ان کی بیماری کی تشخیص کی جائے گی کیونکہ پاکستان میں میڈیکل بورڈ ان کے امراض کی تشخیص کرنے میں ناکام رہا تھا۔

(جاری ہے)

 
 
 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دو دن چھٹی پر نہیں تھے۔

یاد رہے کہ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو دن کی چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں یہ بات شامل تھی کہ وہ یہ 48 گھنٹے ذاتی رہشگاہ بنی گالا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔اس دوران نہ تو کوئی سیاسی، تنظیمی اور حکومتی ملاقات ہو گی اور نہ ہی وہ کسی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جس طرح وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات زیر بحث آئی کیونکہ یہ ملاقات نہ صرف گذشتہ عرصے کے مقابلے میں خاصے وقفے کے بعد ہوئی تھی اور ایسے حالات میں جب بالخصوصی داخلی سطح بے یقینی ، انتشار اور افرا تفری کا شکار تھا۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے بارے میں اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ وہ انتھک شخصیت ہیں اور بیداری کے عالم ہیں ان کا زیادہ وقت حکومتی امور نمٹانے میں ہی صرف ہوتا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے2 دن کی چھٹی کیا کرلی،عجیب چیزیں سامنے آنے لگیں، جو باتیں ہورہی ہیں، یہ مجھے جانتے نہیں ہیں، میں جب کرکٹ کھیلتا تھا تو کوئی کمزور ٹیم آجاتی تھی تو میں کہتا تھا میں نے نہیں کھیلنا، ان کیخلاف کسی اور کو کھیلاؤ، مجھے تو چیلنج لے کر مزہ آتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات