آپ کے فنگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے
منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا فارمولا ایجاد کرلیا
سجاد قادر منگل 19 نومبر 2019 06:50
(جاری ہے)
یہ نظام بطورِ خاص ہیروئن کی شناخت کرسکتا ہے جس کا فارمولہ 6-monoacetylmorphine ہے۔ اس کے علاوہ امریکا میں کلاس اے کی دیگر نشہ آور اشیا بھی اس نظام کے ذریعے بھانپی جاسکتی ہیں۔
یہ نظام اتنا موثر ہے کہ ہیروئن کی شدت دیکھتے ہوئے بتاسکتا ہے کہ آیا کوئی شخص باقاعدہ اس میں ملوث ہے یا پھر اس نے کسی منشیات کے عادی سے صرف ہاتھ ہی ملایا ہے۔ سائنسدانوں نے برطانیہ میں منشیات سے بحالی کے ایک ہسپتال میں جاکر وہاں موجود ایسے افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے 24 گھنٹے کے اندر اندر ہیروئن یا دیگر منشیات کا استعمال کیا تھا۔ پہلے کئی افراد کے دائیں ہاتھ کی تمام انگلیوں کے فنگر پرنٹ لئے گئے اور اس کے بعد انہیں صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کا کہا گیا۔ پھر کچھ دیر تک نائٹرائل کے دستانے پہنائے گئے اور پھر ان کی انگلیوں کا دوبارہ فنگرپرنٹ ٹیسٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ 50 ایسے افراد کے فنگر پرنٹ بھی لئے گئے جو کسی قسم کا نشہ استعمال نہیں کرتے تھے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت منشیات کے باقاعدہ عادی نہ ہونے والوں کو شناخت کرلیا خواہ انہوں نے ہیروئن کو براہِ راست ہاتھ لگایا تھا پھر ہاتھ دھولیے تھے یا پھر کسی ایسے شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس نے ہیروئن کو ہاتھ لگایا تھا۔اس کے بعد ہیروئن کے باقاعدہ عادی افراد پر بھی اسے آزمایا اور ان کا ڈیٹا دیکھا گیا کیونکہ ان کے فنگرپرنٹ میں مارفین، نواسکیپامائن اور ایسیٹائلوکوڈین جیسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں کیونکہ ہیروئن جسم کے اندر جاکر انہی اجزا میں تقسیم ہوتی ہے۔اس سے قبل منشیات کے استعمال کو معلوم کرنے کا ایک ہی طریقہ تھا جس میں متاثرہ شخص سے خون نے نمونے لیے جاتے ہیں۔ لیکن اب یہ نیا فنگرپرنٹ ٹیسٹ کم خرچ اور فوری نتیجہ دیتا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ یہ فنگرپرنٹ کو نہیں دیکھتا بلکہ انگلیوں پر موجود منشیات کی خفیف مقدار کو نوٹ کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ طریقہ ایئرپورٹ اور دوسرے اہم مقامات پر منشیات کے اسمگلروں پر گرفت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.