سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو فرار کروانے میں ماہر ہے

6سالہ بلی راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 19 نومبر 2019 06:59

سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو فرار کروانے میں ماہر ہے
ٹیکساس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2019ء)    جس طرح انسان ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اسی طرح جانوروں میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں ایک دوسرے کی مدد کرنے کاانوکھا واقعہ دیکھنے کوملا کہ ایک بلی جوکہ قید میں ہے وہ نہ صرف خود قید سے بھاگتی ہے بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی ساتھ لے جاتی ہے۔یہ بلی اپنی حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا سٹار بن چکی ہوئی ہے۔

امریکا میں ایک پناہ گاہ میں موجود باغی بلی پر اپنی ساتھی بلیوں کو بار بار باہر نکالنے میں مدد کرنے کا الزام درست ثابت ہوا اور اسے اب ایک محفوظ پناہ گاہ میں رکھا گیا ہے۔اس بلی کا نام ’کوئلٹی‘ ہے جس کا شوق ہی یہی ہے کہ وہ دن میں کئی مرتبہ دیگر دوست بلیوں کو پناہ گاہ سے باہر لے جاتی ہے جس بنا پر اسے عادی مجرم قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بلی معصوم دکھائی دیتی ہے لیکن اس کا جرم بہت سنگین ہے۔

پناہ گاہ کے عملے نے فیس بک پر اسے ’ذہین، اسمارٹ اور توانائی سے بھرپور سیاہ پشت والی بلی‘ قرار دیا ہے۔ یہ جانتے بوجھتے ہوئے خود باہر نکلتی ہے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے لیے بھی راہ کھولتی ہے۔ بلی ہمیشہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوئی اور اس کام کی عادی بن گئی۔

کوئلٹی کی عمر 6 سال بتائی جارہی ہے اور یہ ہمیشہ اپنی سہیلی بلیوں کے ساتھ کمرے سے باہر نکل کر لابی میں جایا کرتی تھی جہاں وہ بہت خوش و خرم رہی۔

اس کے علاوہ وہ خود بھی لابی میں ٹہلتی رہتی ہے اور اکثر رات کے وقت اپنے دوستوں کو باہر لے جاتی رہی ہے۔بلی اپنے خاص پنجرے یعنی کینل کی تنگ جگہ سے نکلنے میں بھی کامیاب رہی اور اپنے ساتھیوں کو بھی نکالنے کی کوشش کرتی رہی۔ اس سے قبل یہ ایک اور گھر میں کتوں کو بھی آزاد کرواچکی ہے۔اس بلی کی ویڈیو اور تصاویر پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور اب تک صرف انسٹاگرام پر ہی 30 ہزار افراد نے اسے دیکھا اور سراہا ہے۔ بلی کو اب ایک ایسے گھر میں بھجوا دیا گیا ہے جہاں دو کتے رہتے ہیں اور مالکان بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :