Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت نچلی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

منگل 19 نومبر 2019 12:43

پی ٹی آئی کی حکومت نچلی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے تمام قومی اداروں کی بحالی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میںسینیٹر جاوید نیکہا کہ سابق کرپٹ حکمران جماعت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار ہیں کیونکہ اس کی قیادت نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور قومی اداروں پر بھروسہ کرنے کے بجائے قومی وسائل کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا۔

سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اسے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے ورثے میں ملے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت قانون کی حکمرانی کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گذ شتہ 70 سالوں کے دوران پہلی بار دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ مبذول کروائی بلکہ عالم اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے اٹھا کر بھارتی وزیر اعظم مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی عائد ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے 50 سے زیادہ ممبروں نے ایک مشترکہ بیان میں بھارتی جارحیت کی مذ مت کی ہے اور بھارت سے کرفیو اٹھانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے ذریعہ کی گئی غلطی کشمیریوں کی مکمل آزادی کی راہ ہموار کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات