Live Updates

عید میلادالنبی کے موقع پر فرقہ واریت سے بڑھ کر برلن میں مسلم یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا

برلن میں منہاج القرآن کے تحت جشن عید میلادالنبی کانفرنس کے نام سے منایا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 نومبر 2019 12:18

عید میلادالنبی کے موقع پر فرقہ واریت سے بڑھ کر برلن میں مسلم یکجہتی ..
برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔مطیع اللہ سے۔ 19 نومبر 2019ء) : دنیا بھر کے طرح مسلمانوں کے محبوب پیغمبر اور دنیا کے لیے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا گیا حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تاریخ پیدائش بارہ ربیع الاول کے موقع پر برلن میں منہاج القرآن کے تحت جشن عید میلادالنبی کانفرنس کے نام سے منایا گیا جشن عید میلادالنبی کے مجلس میں برلن بھر سے مختلف جماعتوں کے زمہ داران شریک رہیے پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے اسلامی تحریک ،تحریک انصاف ، تحریک جعفریہ ، بزم برلن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی کے رہنماوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی عید میلادالنبی کے موقع پر فرقہ واریت سے بڑھ کر مسلم یکجہتی کا مظاہرہ کیاگیا کانفرنس سے منہاج القران کے اسکول کے بچوں نے رسولؐ اللہ سیرت پر تقریریں کی ،منہاج طلبہ کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ متعدد نعت خوانوں نے نعت مقبول پیش کی ۔

(جاری ہے)

میلادالنبی کانفرنس کے صدارت مہناج القران برلن کے صدر حاجی صدیق اکبر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حضورۖ دنیا بھر کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا آن پر زندگی گزارنے لیے قرآن حیات نازل کیا گیا تاکہ ہم اس سے سبق حاصل کرسکے انہوں نے کہاکہ قران روشنی ھے زندگی گزارنے کے لیے بہترین نمونہ ھے حضورۖ نے اپنے کردار سے دنیابھر کے لوگوں کو متاثرکیا ھے مہناج القران کے میاں عمران الحق نے کہا اج کا دن ہمارے لیے عید کا ھے جس دن سرورکونین دنیا میں تشریف ائے آج تمام مسلمانوں کے لیے تجدید عہد کا دن ھے کہ وہ اپنی باقی ماندہ زندگی حضورۖ کے سنت کے مطابق گزارے انہوں نے کہاکہ رسول خدا نے ہمیں اپنی زندگی کے زریعے دنیامیں زندگی گزارنے کی نمونہ پیش کیا آج کا دن تمام مسلمانوں کے لیے عظیم دن ھے انہوں نے کہا کہ ہم نے تارکین وطن بن کر حضورۖ کی سنت کو زندہ کیاھے ہم دیار غیر میں رہتے ھوئے دین اللہ پر قائم ھے جشن عید میلاد النبی کانفرنس کے خوشی پر تمام معزز مہمانوں نے کیک کاٹا بعدزیں شرکاء کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات