نواز شریف صحت یاب ہو کر جلد واپس آئیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت آج بھی خراب تھی، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کیا۔ ن لیگی رہنماؤں کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 نومبر 2019 12:28

نواز شریف صحت یاب ہو کر جلد واپس آئیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف آج پاکستان سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔حکومتی نمائندوں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید اور خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صحت یاب ہو کر جلد واپس آئیں گے۔لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف کو روانہ کرنے کے بعد خرم دستیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت آج بھی خراب تھی۔

لیکن ڈاکٹرز نے طبی معائنے کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کر دیا ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ آج صبح سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر پہنچے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

قطر سے آنے والی ائیر ایمبولینس بھی ائیر پورٹ پہنچ چکی تھی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے، ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کی جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جانا تھا۔ صزرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی گئی۔

ایئرایمبولینس میں دو ڈاکٹرز، دوپیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی امداد کی سہولیات موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے ہمراہ پانچ لوگ ائیر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔نواز شریف کا امریکا میں علاج ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔