دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 19 نومبر 2019 13:22

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد28100 کیوسک اور اخرج 55000کیوسک،دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد14300 کیوسک اور اخراج14300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد21000 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12600 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 78600 کیوسک اور اخراج 72100 کیوسک،چشمہ آمد71000 کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد65900 کیوسک اور اخراج52800 کیوسک، پنجند آمد10700 کیوسک اور اخراج 5900 کیوسک،گدو آمد 55900کیوسک اور اخراج 46300 کیوسک، سکھرآمد37900کیوسک اور اخراج13200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد10200 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1501.51 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.488 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1188.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.645 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔