سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے چار بھارتی فوجی اوردوپورٹر ہلاک

منگل 19 نومبر 2019 13:22

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے چار بھارتی فوجی اوردوپورٹر ہلاک
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) مقبوضہ کشمیرکے لداخ ریجن میں برفانی تودہ گرنے سے چار بھارتی فوجی اور دو پورٹر ہلاک ہو گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لداخ ریجن میں سیاچن گلیشئر پرڈوگرہ رجمنٹ کے چھ فوجی دو پورٹروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے جب ایک برفانی تودہ ان پر آگرا جس سے فوجی اور پورٹر تودے تلے زندہ دب گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہاہے کہ قریبی چوکیوں سے امدادی ٹیموںنے حادثے کے مقام پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تودے تلے دب جانے والے فوجیوں اور پورٹروں کو نکال کر قریبی ملٹری ہسپتال پہنچایا جہاںچار فوجی اور دو پورٹر زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ سیا چن دنیا کا سب سے بلند میدان جنگ ہے جہاں 1984سے بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :