طالبان کے تین قیدی رہائی کے بعد قطر پہنچ گئے

مذکورہ ارکا ن کی رہائی طالبان کی طرف سے اغوا دوغیرملکی پروفیسروں کے بدلے عمل میں آئی،ترجمان

منگل 19 نومبر 2019 14:09

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ دو افغانستان میں قید ان کے تین قیدی رہائی کے بعد قطر پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ان کی رہائی طالبان کی طرف سے اغوا کیے گئے دوغیرملکی پروفیسروں کے بدلے عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی یہ واضع نہیں کہ مغوی امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی ٹموتھی ویکس کو رہا کردیا گیا ہے یا نہیں۔ طالبان کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل مکمل کر لی جائے گی۔ ان دونوں پروفیسروں کو سن 2016 میں کابل شہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ قطر پہنچنے والے طالبان کے تین قیدیوں میں انس حقانی بھی ہیں جن کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ انس حقانی اس نیٹ ورک کے نائب سربراہ سراج حقانی کے بھائی ہیں۔