مظفرگڑھ میں لوڈر گاڑی،مسافر وین کی ٹکر سے 8‘پاکپتن ٹریفک خادثے میں9 ہلاک

قصور میں تیز رفتار بسوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق40زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 نومبر 2019 13:32

مظفرگڑھ میں لوڈر گاڑی،مسافر وین کی ٹکر سے 8‘پاکپتن ٹریفک خادثے میں9 ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 نومبر ۔2019ء) مظفرگڑھ میں لوڈر گاڑی،مسافر وین اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے. مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی کے قریب مسافر وین تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے لوڈر گاڑی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے،حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد تشویشناک حالت میں دیہی مرکز صحت روہیلانوالی میں زیرعلاج ہیں.

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں سے اکثر مسافر وین میں سوار تھی مسافر وین علی پور سے مظفرگڑھ کی جانب جارہی تھی مرنے والوں کی شناخت اسماعیل، ارشاد، ولی محمد، شبیر احمد،غلام یٰسین،حاجی اللہ بخش،محمد اقبال اور اللہ بچایا کے نام سے ہوئی ہے. دوسری جانب قصور میں فیروز پور روڈ پر لاہور جانے والی تیز رفتار بسوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے.

منگل کی صبح بھلو اسٹاپ کے قریب ہونے والے اس حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور ریس لگانا قرار دی جارہی ہے حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا. حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ،طارق ، عرفان اور واجد کے نام سے ہوئی ہے. ادھر پاکپتن میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں‘تفصیلات کے مطابق پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار بس قصور سے ملتان جا رہی تھی�

(جاری ہے)