وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تاجکستان کی جیل میں قید دو پاکستانی اسجد محمود اور کاشف علی کی رہائی پر شکریہ

منگل 19 نومبر 2019 14:28

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تاجکستان کی جیل میں قید دو پاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کی جیل میں قید دو پاکستانی اسجد محمود اور کاشف علی کی رہائی پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں پاکستانی تاجکستان کی ایک جیل میں پانچ سال قید کی سزا بھگت رہے تھے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ تاجکستان کے دوران اپنے تاجک ہم منصب سے ان دونوں پاکستانیوں کی سزا معافی کی درخواست کی تھی ،تاجکستان کے صدر کی طرف سے سزا معاف کیئے جانے کے بعد دونوں پاکستانی باشندوں کو دوشنبہ میں قایم پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی باشندوں کی سزا معافی اور رہائی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاجک حکومت اور تاجک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :