ہماری ریفائنریوں کی ٹیکنالوجی پرانی ہوچکی ہے ،ملک کے اندر زیادہ تر ریفائنریوں کو مکمل بند کردینا چاہیے،ندیم بابر

حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی نجی شعبے کو ساتھ آنا ہوگا، آئندہ ماہ سے شیل گیس کی تلاش شروع کردی جائے گی، توانائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایل این جی پر انحصار جاری رہے گا، خطاب

منگل 19 نومبر 2019 14:48

ہماری ریفائنریوں کی ٹیکنالوجی پرانی ہوچکی ہے ،ملک کے اندر زیادہ تر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابرنے کہاہے کہ ہماری ریفائنریوں کی ٹیکنالوجی پرانی ہوچکی ہے ،ملک کے اندر زیادہ تر ریفائنریوں کو مکمل بند کردینا چاہیے،حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی نجی شعبے کو ساتھ آنا ہوگا، آئندہ ماہ سے شیل گیس کی تلاش شروع کردی جائے گی، توانائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایل این جی پر انحصار جاری رہے گا۔

منگل کو معاون خصوصی ندیم بابر نے سالانہ ٹیکنیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال تیل کا درآمدی 16 ارب ڈالر سے زائد رہا ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ریفائنریوں کی ٹیکنالوجی پرانی ہوچکی ہے ،ملک کے اندر زیادہ تر ریفائنریوں کو مکمل بند کردینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ گیس کی مقامی پیداوار میں سالانہ 5 سے 7 فیصد کی کمی ہورہی ہے،توانائی کے شعبے کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دو نئی ریفائنریوں کے قیام اور پرانی ریفائنریوں کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگلے ماہ سے تیل وگیس کی تلاش کے 35 سے 40 نئے بلاکس ایوارڈ کرنے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ توانائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایل این جی پر انحصار جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ دو سال میں گیس کمپنیوں کی تقسیم کردی جائے گی،حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی نجی شعبے کو ساتھ آنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ماہ سے شیل گیس کی تلاش شروع کردی جائے گی۔