حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘پرویز ملک

سلیکٹڈ حکومت کیجانب سے مہنگائی کیخلاف چلائی جانیوالی نام نہاد مہم صرف پوانٹ سکورنگ ہے ‘خواجہ عمران

منگل 19 نومبر 2019 14:59

حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ھے،سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے خلاف چلائی جانے والی نام نہاد مہم صرف پوانٹ سکورنگ ہے، اب تک جعلی حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ، حکومت حقیقی مہنگائی کو مصنوعی ہتھکنڈے استعمال کر کے کیسے ختم کر سکتی ھی مہنگائی کا اصل سبب ڈالر کی اونچی اڑان، بجلی، گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگی ٹرانسپورٹ و مینوفیکچرنگ و ان پٹ کاسٹ ھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ،سبنل ، رمضان،رخسانہ کوثر،رمضان صدیق بھٹی، نذیر خان سواتی،میاں طارق، میاں محمود ، مشتا ق مغل کرنل (ر) مبشر جاویدسمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے، آزادی مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں آڑا دی ہیں، نالائقوں نے معیشت کو تباہ کر دی، قرض لیکر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،سلیکٹڈ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی، جلد عوام کو جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔