ضلع باغ میں پولیومہم 21جنوری سے 24جنوری تک جاری رہے گی

والدین پولیو سے بچائو کی ویکسین ہرصورت پلاکر اپنے بچوں کو اس مرض سے چھٹکارہ دلائیں

منگل 19 نومبر 2019 15:02

ضلع باغ میں پولیومہم 21جنوری سے 24جنوری تک جاری رہے گی
باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر باغ عبد الحمید کیانی نے کہاکہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس سے بچے عمر بھر کے لیے اپائیج اورمعذور ہوکر رہ جاتے ہیں ۔ضلع باغ میں پولیومہم 21جنوری سے 24جنوری 2019تک پولیو سے بچائو کی ویکسین ہرصورت پلاکر اپنے بچوں کو اس مرض سے چھٹکارہ دلائیں یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو ا س مہم کے دوران ہربچہ کوپولیو کے قطرے یقینی طور پر پلاکر اس مرض کے خاتمہ کویقینی بنایاجائے ۔

اس حوالہ سے متعلقہ ٹیموں کی طرف سے ٹارگٹ پورا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔جہاںپر کوئی رکاوٹ ،مشکلات ہیں انکے نوٹس میں لایاجائے ۔تمام ترسہولیات فراہم کرنے گے لیکن اپنے بچوں کو اس طرح ویکسین کیے بغیر مقررہ ٹیمیں ہرگز چین سے نہیں بیٹھں گی ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوںنے گزشتہ روز اپنے آفیس چمبر میں ڈسٹرکٹ پولیواریڈیکشن میٹنگ میں دیں۔

اس موقع پرڈی ایچ اوباغ ڈاکٹر منظور خان، ایس پی باغ سردارساجد عمران ،اے ڈی سی باغ چوہدری حق نواز ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتاب اعوان،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر محسن شاہ گردیزی ،ای او زنانہ محترمہ عفیفہ بتول گردیزی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر باغ سردارمحمد پرویز خان،ڈبلیوایچ اوکے ڈاکٹرمحمد انور،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سردارجمیل خان،ڈسٹرکٹ ویکسنشین کوآڈرنیٹر راجہ محمد حنیف،اے ڈی ٹرینگ محترمہ رفعت آفتاب ،اے ڈی سروے محترمہ ساجدہ کے علاوہ ضلعی آفیسران ،میڈیاکے نمائندگان کے محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز اورمتعلقہ پیرامیڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرینگ محترمہ رفعت آفتاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع باغ کی کل آبادی 382934نفوس پر مشتمل ہے ۔ ضلع باغ کے پانچ سال سے کم عمر کی61269بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کے لیے 280موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیںگی ۔اس حوالہ سے ضلع میں 57فکسڈسنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں پر فیلڈسے آنے والے بچوں کوپولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔

ٖگاڑیوں کے اہم اڈوں اوربڑے بڑے راستوں میں9 ٹرائزٹ پوائیٹ بھی قائم کیے گیے ہیں ۔جہاں سفری بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بندوبست ہوگا۔انہوںنے مزید کہاکہ ضلع باغ میں 57سپروائز راپنی اپنی یونین کونسل میں مہم کی نگرانی کریں گے ۔ ۔اس کے علاوہ 21ذونل سپروائزاپنے اپنے زون میں ٹیموں کی نگرانی کریںگے ۔ہریونین کونسل لیول پر پولیو اریڈیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائز ر اورصحت کے اہلکار ان کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد ،پٹواری اوراساتذہ کاتعاون بھی شامل ہوگا۔

آزادکشمیر 18سال سے پولیوفری ہے ۔تاہم ضلع باغ میں پاکستان سے آکرآباد ہونے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ضلع ہذا میں رپورٹنگ اورشکایات کے لیے پولیوکنٹرول سیل قائم کیاگیا ہے۔جس ٰمیںانس نمبر پر 05823-920089شکایات /رپورٹس درج کرائی جاسکتی ہے۔انہوںنے بتایا کہ سکول میں داخلے اوربیرون ملک سفر کے لیے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ لازمی ہوگا۔

پاکستان میں سال 2019میںصرف6 8کیسز روپوٹ ہوئیںہیں سال رواں 2018میںصرف 8کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے کہا کہ تمام محکمے اور سول سوسائٹی پولیو کے خلاف جہاد میں اپنا کردار ادا کریں صرف محکمہ صحت یہ کام نہیں کرسکتا انھوں نے کہا کہ پولیوکے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پولیس الرٹ رہے گی انھوں نے محکمہ صحت کے آفیسران سے کہا کہ پولیو مہم کے دوران اگر کسی قسم کی دشواری پیش آئے تو ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔