سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان سے مبینہ خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر پلوشہ خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 نومبر 2019 15:09

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان سے مبینہ خفیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان سے مبینہ خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی مبینہ بیوی پلوشہ خان کے مطابق ان کا پانچ سال پہلےظہیرالاسلام سے نکاح ہوا جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

سابق ایم این اے نے شوہر سے متعدد بار شادی کا اعلان کرنے کے مطالبے کو نہ ماننے اور طلاق لینے کا دباؤ ڈالنے پر شادی کے ثبوت منطرعام پر لانے کی دھمکی دی تھی۔ اس حوالے سے گذشتہ روز ایک صحافی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نام لیے بغیر اشارہ بھی دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت میں نمایاں پوزیشن رکھنے والی ایک خاتون سیاستدان انصاف کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنے خاوند ، جو کہ ایک طاقتور ترین ریٹائرڈ جنرل ہے اور جس نے انہیں خاموش رہنے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، کے خلاف جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ خاتون سیاستدان اور ان کے بیٹے کی زندگی خطرے میں ہے۔
جس کے بعد ٹویٹر پر ایک اور صحافی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی پلوشہ خان سے مبینہ شادی سے متعلق کچھ تصاویر جاری کیں جس میں ان کی تصاویر اور شناختی کارڈ موجود تھا۔
  مذکورہ صحافی نے بتایا کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی مزید تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔