Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

ملکی اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا‘ کور کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو بھی اعتماد میںلیا جائے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 نومبر 2019 15:14

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 نومبر ۔2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملکی اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کور کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو بھی اعتماد میں لیں گے وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی. وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی اجلاس میں کابینہ کو قومی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے.

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتوں اور محکموں میں سی ای او اور ایم ڈی کی خالی اسامیوں پررپورٹ پیش کی جائے گی، وزارت انڈسٹریز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے. وفاقی کابینہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی انشورنس محتسب کی تعیناتی بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے.

قبل ازیں12نومبر کو وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کا پہلا مرحلہ ہوا تھا جس میں نکاتی ایجنڈے پر بحث کے بعد منظوری دےدی گئی تھی وفاقی کابینہ نے پہلے مرحلے میں7نکاتی ایجنڈے پربحث کے بعد منظوری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6اور8نومبرکوہونےوالے فیصلوں کی توثیق کی تھی. یادرہے کہ 5نومبر کو منعقدہ وفاقی کا بینہ کے اجلا س میں ملک کی سیاسی ،اقتصادی صورتحال سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لیا گیا تھا .وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا تھاوزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی پیکج سے اقتصادی صورت حال بہتر بنانے میں مدد ملے گی،چین سمیت دیگر دوست ملکوں کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں.

چین کے ساتھ خلائی مشنز میں تعاون کے معاہدے کی توثیق سمیت زرعی شعبہ میں پاک چین تعاون بڑھانے کے ایم او یو کی بھی منظوری دی گئی تھی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات