Live Updates

بلاول بھٹو کاسندھ کے وزراء کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی

وزراء اپنا قبلہ درست کرلیں، پارٹی کے بہت سے آپشنزہیں،اب زیادہ برداشت نہیں کرسکتا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 نومبر 2019 16:08

بلاول بھٹو کاسندھ کے وزراء کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر2019ء) پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزراء کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنا قبلہ درست کرلیں، پارٹی کے بہت سے آپشنزہیں، اب زیادہ برداشت نہیں کرسکتا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

2 گھنٹے کے اجلاس میں 30 منٹ تک وزراء پر تنقید اور اظہار ناراضگی کیا۔ بلاول بھٹو نے وزراء کو وارننگ دی کہ وزراء اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اوراپنا قبلہ درست کرلیں۔ پارٹی کے بہت سے آپشنزہیں، اب زیادہ برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی جدوجہد کو وزراء کی خراب کارکردگی متاثر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وزراء کو چاہیے اپنی توجہ انتخابی حلقوں میں عوامی مسائل اور محکموں پر دیں۔

اجلاس میں بلدیات ،ٹرانسپورٹ اور جیل خانہ جات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملکی اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کور کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو بھی اعتماد میں لیں گے وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی. وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی اجلاس میں کابینہ کو قومی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔

نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات