Live Updates

حکومت مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے پرمکمل یقین رکھتی ہے،گورنر پنجاب

پنجاب کے صنعتی اداروں کے کارکنان کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل

منگل 19 نومبر 2019 16:37

حکومت مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے پرمکمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورسے صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے منگل کو ملاقات کی۔ صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکوصنعتی کارکنان کی فلاح و بہبود، ڈومیسٹک ورکرزایکٹ، آن لائن کنٹری بیوشن، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں خدمات، لیبر کالونیز، چائلڈلیبرکے خلاف ایکشن، ورکرزویلفیئرفنڈودیگراقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کی کارکنان کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات پرکاوشوں کوسراہا۔گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاکہ حکومت مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ محنت وانسانی وسائل پنجاب نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی قانون سازی کروانے میں اہم کرداراداکیاہے۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اداروں کے استحکام اورملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔عوام کوبنیادی ضروریات زندگی فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر پنجاب نے مزدوروں کی فلاح و بہبودکیلئے صوبائی وزیرانصرمجیدخان کوہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے کہاکہ پنجاب کے صنعتی اداروں کے کارکنان کامعیارزندگی بلند کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

کارکنان اوران کے اہل خانہ کیلئے مزیدآسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔گھریلوملازمین کومحفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ڈومیسٹک ورکرزایکٹ پرسوفیصدعمل درآمدکروایاجارہاہے۔ صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں روزانہ ہزاروں کارکنان اوران کے اہل خانہ کوطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ قوم ملک میں کسی قسم کے انتشاریاذاتی مفادات کی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات