پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئیر صحافی کی لاش برآمد

گاڑی چار روز سے ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی تھی،بدبو پھیلنے سے پتہ چلا۔ عینی شاہدین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 نومبر 2019 16:33

پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئیر صحافی کی لاش برآمد
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر 2019 راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کےہولی استپال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی چار روز سے پارکنگ میں کھڑی تھی لیکن کسی نے دھیان نہ دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاش دو تین پرانی ہے جس کا بدبو پھیلنے سے پتہ چلا۔

(جاری ہے)

پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، فرانزک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کریں گے کہ آیا مرنے والے شخص کے جسم پر کوئی نشانات تو موجود نہیں ہیں،دیگر شواہد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ لگتا ہے نامعلوم شخص حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا ہے۔یہ واقعہ تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالےسے مزید بتایا گیا ہے گاڑی سے برآمد ہونے والی لاش ایک سینئیر صحافی کی ہے۔کار کے اوپر بھی جرنلسٹ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے تاہم پولیس نے ابھی تک لاش کی شناخت کی تصدیق نہیں کی۔