ہم اسلام آباد سے ایسے ہی نہیں اٹھے،آپ کے دن گنے جاچکے، مولانا فضل الرحمان

چیلنج کرتا ہوں آؤ! میرا اپنے ساتھ اور میرے والد کا اپنے والد کے کردار سے مقابلہ کر لو،تم سے تمہاری پارٹی کے لوگ حساب مانگتے ہیں لیکن تم حساب نہیں دیتے۔ عوامی اجتماع سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 نومبر 2019 16:36

ہم اسلام آباد سے ایسے ہی نہیں اٹھے،آپ کے دن گنے جاچکے، مولانا فضل الرحمان
بنوں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر2019ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپ کے دن گنے جا چکے، ہم اسلام آباد ایسے ہی نہیں اٹھے، چیلنج کرتا ہوں آؤ! میرا اپنے ساتھ اور میرے والد کا اپنے والد کے کردار سے مقابلہ کر لو،تم سے تمہاری پارٹی کے لوگ حساب مانگتے ہیں لیکن تم حساب نہیں دیتے۔ انہوں نے آج یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی جمہوریت اورآئین کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں۔

حکمرانوں کے پاس مخالفین کوگالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان حکمرانوں کا کوئی نظریہ نہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کے دن گنے جا چکے۔ ہم اسلام آباد ایسے ہی نہیں گئے اور ایسے ہی واپس نہیں آئے۔ آپ کی جڑیں کٹ گئیں اور چولیں ہل گئیں  اب دن گنتے جاؤ۔

(جاری ہے)

قوم کودوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میدان میں کھڑے ہیں اداروں کے پیچھے چھپنے والے نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ  کے پاس گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ آؤ میرے والد اوراپنے والد کے کردار کا بھی مقابلہ کرو۔ آؤ میرا اوراپنے کردار کا مقابلہ کر لو۔ ان باتوں سے حکومتیں نہیں چلتیں۔ تم سے تو تمہاری پارٹی کے لوگ حساب مانگتے ہیں تم حساب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ سلائی مشین سے70 ارب روپے کمائے ہیں اس کی تحقیقات نہیں ہوگی؟ عجیب چور ہے چورمچائے شور، اتنا بڑا چور دوسروں کو چورکہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہیں بند ہوتی ہیں تو لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ مجھے احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھکنے والے لوگ نہیں۔ یہ سفرجاری رہے گا۔ آپ یہاں اگلے فیصلے تک موجود رہیں۔ میری تقریراوردعا کے بعد ٹریفک کے لیے راستہ کھول دیں۔