بحریہ کالج کار ساز کراچی نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ایونٹس جیت لئے

منگل 19 نومبر 2019 16:45

بحریہ کالج کار ساز کراچی نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) بحریہ کالج کار ساز کراچی نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ایونٹس جیت لئے، فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلے گئے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے دونوں ایونٹس بحریہ کالج کار ساز کراچی نے جیت لئے جبکہ دونوں ایونٹس میں بحریہ کالج این او آر ای ون کراچی نے دوسری پوزیشنز حاصل کیں اور فیڈرل گرلز انٹر کالج کراچی کینٹ نے بھی دونوں ایونٹس میں تیسری پوزیشنز حاصل کیں، فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ دونوں ایونٹس میں فیڈرل بورڈ سے منسلک آٹھ، آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :