ایشیاء پیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا،

بھارتی وفد کی ڈپٹی سپیکر کی تقریر روکنے کی کوشش قابل مذمت ہے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی، مشال ملک

منگل 19 نومبر 2019 17:07

ایشیاء پیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ایشیاء پیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا، بھارتی وفد کی ڈپٹی سپیکر کی تقریر روکنے کی کوشش قابل مذمت ہے، مودی سرکار جان لے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشیاء پیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وفد کی ڈپٹی سپیکر کی تقریر روکنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار جان لے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی پر قاسم سوری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 107 دن سے لاک ڈاون کر رکھا ہے۔ بھارت اب یہ چاہتا ہے کہ ظلم و بربریت کی داستان کا ذکر بھی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے۔ بھارتی اقدامات خطے کو جنگ کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں۔