اسلام آباد ہائی کورٹ ملتان کے وکیل کی عدم بازیابی کیس کی سماعت، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

منگل 19 نومبر 2019 17:07

اسلام آباد ہائی کورٹ ملتان کے وکیل کی عدم بازیابی کیس کی سماعت، ڈپٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت سے لاپتہ ہونے والے ملتان کے وکیل کی بازیابی کیس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد سے ملتان کے وکیل کی عدم بازیابی کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملتان بار کے صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے آپ اس کورٹ کو کوئی طریقہ بتائیں کہ مزید کیا کریں کیونکہ آئی ایس آئی،ایم آئی سمیت دیگرایجنسیاں وکیل کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہیں،ایجنسیوں کے پاس بھی جادو کی چھڑی تو نہیں کوشش تو کررہے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا متعلقہ ادارے ہمیں کوئی پراگریس رپورٹ تو بتائیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے موقف اپنایا ایف آئی آر درج ہو چکی ہے،وزارت دفاع کی رپورٹ بھی جمع ہو چکی،عدالت مزید وقت دے ۔

جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کرتے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپ پولیس کو طلب کر لیا ہے۔