Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑکی ملاقات

اہم پارٹی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 19 نومبر 2019 17:29

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑکی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران اہم پارٹی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

عبداللہ ریاڑ نے تحریک انصاف کے بین الاقوامی سیکریٹریٹ کی کارکردگی اور تنظیمی امور کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفننگ دی۔

وزیر خارجہ نے عبداللہ ریاڑ کو تحریک انصاف انٹرنیشنل چیپٹرز کے پلیٹ فارم سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے موثر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ عبداللہ ریاڑ نے وزیر خارجہ سے ان کے کزن نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات