نامور شاعر اور ترقی پسند ادیب فیض احمد فیض کو بچھڑے 35برس بیت گئے

منگل 19 نومبر 2019 17:29

نامور شاعر اور ترقی پسند ادیب فیض احمد فیض کو بچھڑے 35برس بیت گئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) نامور اردو شاعر ، صحافی اور ترقی پسند ادیب فیض احمد فیض کی 35ویں برسی 20نومبر کو منائی جا رہی ہے فیض احمدفیض 13فروری 1911ء کوکالا قادر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی ۔وہ 1938ء میں ادب لطیف لاہور سے منسلک رہے 1947ء سے 1958ء تک ،لیل ونہار ،امروزاورپاکستان ٹائمزمیں بطورمدیر اعلٰی خدمات سر انجام دیں ۔

(جاری ہے)

وہ صدر پاکستان کے مشیر برائے فنون لطیفہ وثقافت بھی رہے آپ کے شعری مجموعوں میں ’’ نقش فریادی ،زنداں نامہ ،سر وادی سینا ،میرے دل میرے مسافر ،شام شہر یاراں ،نسخہ ہائے وفا ‘‘اور نثری کتب میں ’’میزان،صلیبیں میرے دریچے میں ،متاع لوح و قلم ،اقبال ، ہماری قومی ثقافت ، مہ و سال آشنائی ‘‘ شامل ہیں ۔فیض احمدفیض کو 1962ء میں لینن انعام برائے امن اور نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔وہ 20نومبر 1984ء کو لاہور میں وفات پا گئے اور انہیں ماڈل ٹائون لاہور میں سپرد خاک کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :