ڈیرہ اسما عیل خان، درکھان میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا سہولت کار گرفتار

منگل 19 نومبر 2019 17:30

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) نواب پولیس نے وانڈہ کریم درکھان میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید پولیس نے وانڈہ درکھان میں کاروائی کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم فضل الرحمن کو پناہ و خوراک دینے والے سہولت کار محمد علی کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے سہولت کار کے خلاف 216ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔