ایف پی سی سی آئی کا قبل از وقت اسلامی سربرا ہی کانفرس کا اجلاس بری طرح ناکام: مرزا عبد الرحمان

غیر قا نونی اچیومنٹ ایوارڈ ز کے انعقا د کا مقصد ایوارڈزکی خرید وفروخت تھی، امسال بز نس کمیونٹی اپنا ووٹ کا صحیح استعمال کرکے یو بی جی کی کچن کیبنٹ سے چھٹکا را حاصل کریں

منگل 19 نومبر 2019 17:32

ایف پی سی سی آئی کا قبل از وقت اسلامی سربرا ہی کانفرس کا اجلاس بری طرح ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2019ء) ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ لیڈر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا اسلامی سربرا ہی کانفرس پاکستان اجلاس اور سالانہ اچیومنٹ ایوارڈ د نیا اور پاکستان کی ٹریڈ باڈیز و تاجر تنظیموں کے ساتھ ایک بھونڈا مذا ق ہے ۔ دو روز قبل ایف پی سی سی آئی کی نا اہل قیادت نے پاکستان کی ٹریڈ باڈیز اور بزنس کمیونٹی کو دنیا بھر میں ذلیل و رسوا کردیا ہے ۔

مرزا عبد الرحمان نے کہا کہ چند روز پیشتر یو بی جی کی نا اہل کچن کیبنٹ نے ECOکانفرنس جو کہ گز شتہ تیس سال بعد پاکستان میں ہونا قرار پائی تھی ،کراچی میں 13اور 14نومبر کو منعقد کر ڈالی جسمیں اکثریت ٹریڈ باڈیز و چیمبرز آف کامرس کو مد عو نہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صرف چند اپنے من پسند حواریوں کو بلا یا گیا جبکہ اس کانفر س میں دنیا کے تمام 52 اسلامی ممالک کے سربراہان کو شامل ہو نا تھا ۔

صرف چند ممبر اسلامی سربراہ کے نمائندگان شامل ہوئے اور اتنا بڑا ایونٹ ایک محدود طریقہ سے ہوا ۔ نا تو ECOممالک کے اکثریتی چیمبرز کے سربراہان نے شرکت کی اور نہ ہی پاکستان سے چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز شامل ہوسکے ۔ اسلامی سربراہ کا دفتر تیس سال قبل محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ذاتی کوششوں اور اُس وقت ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے تعاون سے پاکستان میں اس کا صد رمقام قائم کیا گیا تھا ۔

آج پہلی مرتبہ پاکستان کی باری تھی جو کہ نا اہل قیادت کی وجہ سے بری طرح نا کام ہو گئی ۔ اگر اسلامی مما لک کے وفود اس کا نفر س میں شریک ہوتے اور کاروباری میٹنگز ہوتی تو ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ کے موا قع آتے اور ملکی ذرمبادلہ میں خا طر خواہ اضا فہ ہوتا لیکن یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے بری طرح اسلامی سربراہی کا نفرس کے ایونٹ کو بری طرح نا کام بنا دیا ، جس کا کسی بھی ٹریڈ باڈیز اور حکومتی سربراہ کو پتہ نا چل سکا ۔

صرف وفاقی مشیر داؤد رزاق کو مدعو کیا گیا جنہیں ایف پی سی سی آئی نے کچھ عرصہ قبل پریس کا نفر س کرکے حکومت سے نکا لنے کا مطا لبہ کیا تھا ۔ اب انھیں بلا کر یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے اپنا ہی تھوکا ہوا چاٹا اور اُن ہی کے ہاتھوں اپنے من پسند افرا د کو ایوارڈ سے نوازاگیا ۔ جب بھی کوئی فنکشن ہوتا ہے صدر مملکت کو مدعو کیا جاتا ہے حا لا نکہ DGTO اچیومنٹ ایوارڈز کو غیر قا نونی قرار دے چکے ہیں کیونکہ ان ایوارڈز کے بہانے ایف پی سی سی آئی کی لیڈ ر شپ یو بی جی کی کچن کیبنٹ ایوارڈ بیچتی ہے ۔

ان ایوارڈ ز میں صرف ان چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز کو مدعو کیا جاتا ہے جو ایوارڈز خریدتے ہیں ۔امسال الیکشن 27دسمبر کو ہے اور اس مرتبہ پاکستان کے تمام ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اس نا اہل قیادت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حا صل کریں ۔