ایف آئی اے نے جعلی ویزا دستاویزات پرپولینڈ جانے کی کوشش کرنے پر دو ملزمان کو گرفتارکر لیا

منگل 19 نومبر 2019 18:10

ایف آئی اے نے جعلی ویزا دستاویزات پرپولینڈ جانے کی کوشش کرنے پر دو ..
سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ایف آئی اینے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر دوران چیکنگ جعلی ویزا دستاویزات پربذریعہ دوحہ-قطرپولینڈ جانے کی کوشش کرنے پر دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

سینئر ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران چیکنگ منصور علی اور محمد کاشف کے ویزا دستاویزات جعلی پائے ئی.۔ایف آئی اے نے ملزمان کے پاسپورٹ اور دستاویزات کو تحویل میں لے کر ان کو جیل بھیج دیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :