مددگار 15کو بین الاقوامی معیار پر استوار کیا جائے گا جو کہ شہریوں کی توقعات پر پورا اترے گی، ڈی آئی جی پولیس

سیکیورٹی پولیس موبائلزمددگار 15 ہیلپ لائن پر موصول اطلاعات پر مشترکہ طور پر ہنگامی ریسپانس فورس کے طور پر کام کریں گی،مقصود احمد کی ہدایت

منگل 19 نومبر 2019 18:14

مددگار 15کو بین الاقوامی معیار پر استوار کیا جائے گا جو کہ شہریوں کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) آئی جی پی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت اور سلسہ وار اجلاسوں کے بعد ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن مقصود احمد نے نو تشکیل شدہ پولیس سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروس ڈویژن کے سلسلے میں مددگار15 کے آفس میں ایک اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مددگار 15،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) اورمحافظ فورس کی پولیس موبائلزمددگار 15 ہیلپ لائن پر موصول اطلاعات پر مشترکہ طور پر ہنگامی ریسپانس فورس کے طور پر کام کریں گی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے ہنگامی ریسپانس فورس کی تمام پولیس موبائلوں میں براہ راست کیمرے لگانے اورہر پولیس موبائل کو منی ٹیبلٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے مددگار 15 کی ماضی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہنگامی حالات میں پولیس ریسپانس ٹائم کوکم سے کم کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویزاور انکے حل بھی طلب کئے۔ مددگار 15 کے سینئر افسران، ایس ایس یو اورمددگار 15 کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور مددگار 15کو مزید موثر بنانے میں ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن کی کاوشوں کو سراہا۔