نیشنل بینک کی ٹیموں نے کرتارپور میں این بی پی کے کائونٹر پر یاتریوں سے سروس چارجز کے حصول کا سلسلہ شروع کردیا

منگل 19 نومبر 2019 18:22

نیشنل بینک کی ٹیموں نے کرتارپور میں این بی پی کے کائونٹر پر یاتریوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیموں نے صرف 15دن کے عرصے میںکرتار پور راہداری پر قائم این بی پی کے کائونٹر پر یاتریوں سروس چارجز کے حصول کا سلسلہ شروع کر دیا۔سکھ یاتریوں سے سروس چارجز کی وصولی کے لئے تین طرح کے طریقے اختیار کئے گئے تھے ،24کیش کائونٹرز کے ذریعے ہر یاتری کا20امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنا،خدمات کی ادائیگی کے لئے ویب پورٹل/انٹر نیٹ پے منٹ گیٹ وے کے ذریعے کلکشن، کریڈٹ کارڈ(ماسٹر/ویزہ/یو پی آئی(، 10کیش اینڈ ڈپازٹ مشینیں(سی سی ڈی ایمز) کے ذریعے جمع کروانا اور کائونٹر پر رکھے جانے والے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کے ذریعے جمع کروانا۔

وزیر اعظم پاکستان نے 09نومبر2019کو گوردوارہ کرتار پور صاحب کے صحن میں منعقدہ ایک تقریب میں اس راہداری کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے مملکت، غیر ملکی سفارت کاروں، ایم او ایف /ایم او آر اے اور ایس بی پی /این بی پی کے عہدیداروں اور عام عوام سمیت پوری دنیا کے سکھ یاتریوں نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان نے کرتار پور صاحب راہداری میں نئے قائم کردہ این بی پی کیش کلیکشن کائونٹر کا دورہ بھی کیا۔

دونوںنے بہت کم وقت میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی تعریف بھی کی۔این بی پی کائونٹر بھی 10ہزار روپے کا خصوصی سکے فروخت کر رہے ہیں جو بابا گرو نانک دیو جی کی 550ویں برسی کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے خصوصی طور پر جاری کئے گئے ہیں۔این بی پی پروجیکٹ ٹیم کی سربراہی ایس ای وی پی جناب طارق جمالی ، چیف آف آپریشنز جناب فیصل احمد ٹوپرا، ایس ای وی پی، جی سی ایس بی اے جی اور جناب طارق ظفراقبال،ای ڈی پی گروپ کے ہیڈ، او پی جی اور مسٹر محمود اختر ندیم، ای وی پی کر ر ہے تھے۔

آپریشنز جو ایس بی پی /ایم او ایف/ایم او آر اے ، مسٹر عاقب ملک جو ملٹری اتھارٹیز اور ریجنل ہیڈ سیالکوٹ جناب عامر منظور کے ساتھ رابطے میں تھے ،کے ساتھ رابطہ اور نظم و نسق کے ذمہ دار تھے۔ اس کے علاوہ کرتار پور صاحب راہدار کی افتتاحی تقریب میں کمرشل اور یٹیل بینکنگ گروپ ، آپریشنز ، آئی ٹی، لاجسٹک سپورٹ، ہیڈ آفس سے اسٹریٹیجک بزنس اینا لیٹکس گروپس ، ریجنل مینیجمنٹ ٹیم سیالکوٹ پر مشتمل ایک این بی پی ٹٰم بھی موجود تھی۔

این بی پی کے وفد کے ہمراہ اسٹیٹ بینک کے عہدیداران یعنی جناب قادر بخش،ایڈیشنل ڈائرکٹر ، مستر محمد علی سریو، سینئر جوائنٹ ڈائرکٹر، مسٹر عبدالمالک اچکزئی، سینئر جوائنٹ ڈائرکٹر، مستر حسن جواد ، ڈپٹی ڈائرکٹر، جناب غلام محمد پھول بھی موجود تھے ، سینئر جوائنٹ ڈائرکٹر، استیٹ بینک (پی ایس سی) کراچی اور مسٹر عنصر افتخار بٹ، چیف مینیجر ، اسٹیٹ بینک سیالکوٹ شامل تھے۔