پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں، سلیم مانڈوی والا

منگل 19 نومبر 2019 18:22

پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں، سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان ان باہمی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ دو طرفہ تعاون کو پارلیمانی سفارتکاری اور اعلیٰ سطحی سیاسی روابط سے نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہالینڈ کے سفیر ویلم ووٹر پلمپ سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو د ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی و پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے معاملات میں بہتری لا ئی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے عوامی سطح پر روابط کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین نے ہالینڈ کی سینیٹ کی سربراہ کو دوہ پاکستان کی دعوت دی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہالینڈ کی ملکہ کے متوقع دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور ہالینڈکی کافی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہیں۔