اشیا ء خوردنی کو سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جائے اور زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 نومبر 2019 18:19

اشیا ء خوردنی کو سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جائے اور زائد قیمتوں پر اشیا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں ضلع کے تاجروں کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیا ء خوردنی کو سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جائے اور زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ تمام سرکاری قیمتیں زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تاجروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے طے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سرکاری نرخوں پر اشیا خرد نوش کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے یکم نومبر تا 18 نومبر تک ضلع بھر کے 7 ہزار سے زائد مقامات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سرکاری نرخوں پر اشیاء خرد و نوش فراہم نہ کرنے ، ناجائز منافع خوری، زخیرہ اندوزی، نرخ نامے اویزاں نہ کرنے پر چیککنگ کی گئی، خلاف ورزی کرنے والے 606 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 لاکھ 50 ہزار 100 روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں 85 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 59 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضع پیغام میں کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اسی طرح کارروائی یقینی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر زائد نرخوں پر اشیاء خرو نوش بچنے والے سینکڑوں دوکانداوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔تمام دکاندار، ریڑی بانوں اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دوکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کو لسٹ، ریٹ بورڈ چیک کرنے کے سخت ہدایات، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اسی طرح سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ جہلم کے صارفین زائد قیمتوں پر اشیا خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف 080002345،قیمت اپلیکیشن پر شکایات درج کروائیں اس کے علاوہ ایسے دوکانداروں کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم اور تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں، جس پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :