Live Updates

پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا اختیار صرف وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پاس ہے‘ چوہدری سرور

ملکی ترقی اور استحکام کیلئے حکومت سمیت تما م ادارے متحدہیں،ا پوزیشن کو ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات کر نی چاہیے‘ گورنر پنجاب

منگل 19 نومبر 2019 18:39

پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا اختیار صرف وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا اختیار صرف وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پاس ہے،ملکی ترقی اور استحکام کیلئے حکومت سمیت تما م ادارے متحدہیں،ا پوزیشن کو ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات کر نی چاہیے ،نوازشر یف عدالت کو یقین دہانی کرواکر بیرون ملک جا چکے ہیں ،امید ہے وہ صحتیاب ہونے کے بعد ضرور واپس آئیں گے ، نر یندر مودی کی قیادت میں بھارتی انتہاپسندی کشمیر اورمسلمانوں کیساتھ کیساتھ پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکی ہے ،مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ کو کل نہیں آج ہی متحد ہونا پڑ یگا،پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو سیاست سے پاک کر دیا ہے ،تمام وائس چانسلر ز بھی میرٹ پر لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیوسٹیز آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کی26ویںکانووکیشن اور گور نر ہائوس میں انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو2019سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔یونیورسٹی کے کانووکیشن سے وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر منصور سرور جبکہ انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ،وائس چیئر مین اورسیز کمیشن پنجاب وسیم رامے ،نوید شر یف اور ایم پی اے اعجاز احمد،تر جمان پنجاب حکومت عرفان احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے جن طلبہ کو آج ڈگریاں ملیں ہیں انکو بھر پور مبارکبا دیتے ہوئے یقین دلاتا ہوں کہ حکومت انکے روز گارکیلئے بھی بھر پور اقدامات کر ے گی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بارے میں ہم نے یہ طے کر لیا ہے کہ یونیورسٹیز میں ریسرچ سمیت دیگر شعبوں پر بھرپور توجہ دیں گے اور وائس چانسلر سے لیکر رجسٹر ارتک ہر عہدے پر تمام تقر ریاں میرٹ اور شفافیات کے مطابق ہی ہوں گی اور تمام یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کیا جائیگا سٹاف سمیت سب کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے جا رہے ہیں۔

میڈیا کے سوالوں کے جوابات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عدالتی اجازت کے بعد نوازشر یف علاج کیلئے بیرون ملک جا چکے ہیں حکومت نے اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اوراب اپوزیشن کو چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندراور باہر قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر یں اور جہاں کہیں حکومت کسی قسم کی کوتاہی کر رہی ہے اسکی نشاندہی کی جائے ہم اس کو ویلکم کر یں گے۔

اپوزیشن حکومت پر بلاوجہ تنقید سے اب عوام کی توجہ حاصل نہیں کرسکتی عوام آج حکومت اور تحر یک انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس میں انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو 2019سے خطاب کے دوران کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیریوں کیلئے طلباء سمیت پوری قوم متحد ہے اور کشمیر یوں کیلئے ہرقر بانی دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی کی پھیلائی گئی بھارتی انتہاپسندی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری ہے کشمیر میں کر فیو کو 100دن سے زائد ہوچکے ہیں کشمیر میں علاج معالجے کی سہولیات بند ہیں دنیا سے کشمیر کا رابطہ کٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے کرتار پور بارڈر کھولنے کے فیصلے کو دنیا بھر کے سکھوں نے سراہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات