آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس

احتساب عدالت نے اہلیہ، بیٹاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کرتے ہوئے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی

منگل 19 نومبر 2019 18:49

آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) احتساب عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس اہلیہ، بیٹاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کرتے ہوئے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ بیٹاں ، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کردیا۔ عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ویگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مجھے ملک کی سیاست کا کیا پتہ میں تو جیل میں بیٹھا ہوں۔ میں پلی بارگننگ کیوں کرونگا اور کس لیے کرونگا آصف علی زرداری ایک طاقتور انسان ہیں، انہوں نے بہت مشکلات دیکھی ہیں۔ آصف زرداری نواز شریف کی طرح نہیں ہیں۔ میں شروع سے ہی کثرت کرتا ہوں اور خود کو صحتمند رکھتا ہوں۔