عوام جعلی سرمایہ کاری اور پانزئی سکیموں میں سرمایہ کاریننکرنے سے گریز کریں، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا انتباہ

منگل 19 نومبر 2019 18:56

عوام جعلی سرمایہ کاری اور پانزئی سکیموں میں سرمایہ کاریننکرنے سے گریز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستانن کی جانب سے عوام الناس کون ان کے مفاد میں متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہن جعلینن سرمایہ کاری اور پانزئی سکیموں جن میں عوام کو پر کشش اور غیر حقیقی منافع کا لالچ دیا جائے ، میں سرمایہ کارینن کرنے سے گریز کریں۔منگل کو جاری بیان کے مطابق ایس ای سی پی کے علم میںن یہ بات آئی ہے کہ چند کمپنیاں ، جن میں میسرزن بی ایچ آن لائن جاب ( ایس ایم سی طپرائیویٹ)ن لمیٹڈ، کارپوریٹ آٹو موبائلز (پرائیویٹ)نن لمیٹڈن اور بیسٹ ڈے اینوویٹو سلوشن (پرائیویٹ)ن لمیٹڈن شامل ہیں، غیر قانونی اور مشکوکن کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ایس ای سی پی کو ان کمپنیوں کے بارے میںن متعدد شکایاتن بھی موصول ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کمپنیاںن عوام کو کاروں ،موٹر سائیکلوں اور گھروں کی لیزنگ /فنانسنگ وغیرہن کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے یہ سرگرمیاںن غیر قانونی اور ممنوع ہیں اور جو کہن کمپنیوں کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشنن کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

ایسی کمپنیاں مقامی اخبارات، سوشل میڈیا ،ویب سائٹس اور پمفلٹ کے ذریعے عوامن کوجعلی سکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرتی ہیں۔ ایس ای سی پی نے انن تینوں کمپنیوں کو بند کرنے کین قانونی کارروائی کا آغازن کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ،ایس ای سی پی کون بی فور یو (B4U ) نامین ایک کمپنی کے متعلقن بھی متعددن شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ یہ کمپنینن بھی مختلف سرمایہ کارین سکیموں کے نام پر عوام سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہین جو کہ خلاف قانونن ہے۔

نواضح رہے کہ مذکورہ کمپنی’’ بی فور یو‘‘ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے جبکہ اس کی کاروباری سرگرمیاں بھی غیر قانونی ہیں۔ عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسی سکیموں سے گمراہن ہو کر اہنا قیمتی سرمایہ خطرہ سے دوچار نہ کریں۔ایس ای سی پی کی جانب سے یہ انتباہن ان تمام سٹیک ہولڈرزن اور عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے جاری کیا جا رہا ہیجو کہ ان کمپنیوں کے ساتھن کسی بھی قسم کا لین دین کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیںن ہوتا کہ یہ کمپنی عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کر سکتی ہیں۔ن سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کے علاوہ مخصوص سرمایہ کاری کی اسکیموں جیسے کہن سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری،ن میوچل فنڈز، رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اسکیموں، زندگی بیمہ اور جنرل انشورنسن ، مضاربہ کمپنیوں،ن لیزنگ کا کاروبار وغیرہن کے لئے ایس ای سی پی سین لائسنس کا اجراء کیا جاتا ہے۔ مالیاتی کمپنیوں کے لائسنس کمپنین اور متعلقہ افراد کی باقاعدہ جانچ پڑتال اور متعلقہ قانون کی شرائطن کو پوارا کرنے سے مشروط ہوتے ہیں۔