مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اٴْصولی جدوجہد میں ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سینئر صحافیوں سے بات چیت

منگل 19 نومبر 2019 18:58

مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، نہتے کشمیریوں کو بھارتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اٴْصولی جدوجہد میں ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

صحافیوں نے مقبوضہ جموں کشمیر سمیت اہم امور پر بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اٴْصولی جدوجہد میں ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ میڈیا بلاشبہ ریاست کا اہم ستون ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے میں بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا کا کردار مثالی رہا۔ صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف دنیا بھر میں کھل کر سامنے آیا ہے اور ہندوستان کے جھوٹے بیانیہ کا پردہ فاش ہوا ہے اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

صحافیوں کے وفد نے وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ اور ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ آمد پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں صغیر احمد چوہدری فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب آصف بھٹی، سیکرٹری آر آئی یو جے ایوب ناصر شامل تھے۔