پارلیمانی امور اور سینیٹ کی قائمہ و دیگرکمیٹیوں کے اجلاسوں میں متعلقہ وزرا اور افسران کی شرکت کویقینی بنایا جائے، صادق سنجرانی

منگل 19 نومبر 2019 19:24

پارلیمانی امور اور سینیٹ کی قائمہ و دیگرکمیٹیوں کے اجلاسوں میں متعلقہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمانی امور اور سینیٹ کی قائمہ و دیگرکمیٹیوں کے اجلاسوں میں متعلقہ وزرا اور افسران کی شرکت کویقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی چیئرپرسن سینیٹر خوش بخت شجاعت اور دیگر اراکین کمیٹی سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر خوش بخت شجاعت کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ چیئرپرسن و اراکین کمیٹی نے وزیر صحت اور سیکرٹری وزارت صحت سمیت سینئر افسروں کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت احتجاج کیا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز بھی اراکین کمیٹی کے ہمراہ تھے۔ اراکین کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیر صحت، سیکرٹری وزارت صحت کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت پارلیمانی امور اور سینیٹ کی قائمہ و دیگرکمیٹیوں کے اجلاسوں میں متعلقہ وزرا اور افسران کی شرکت کو یقینی بنائے۔