ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کا اجلاس ،وزیراعلیٰ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہم

باتیں کرنے کا فائدہ نہیں ، اشیاء ضروریہ کے نرخ نیچے لائے جائیں ، گراں فروشوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا،عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری اور فرض بھی ہے مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے ، ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے‘عثمان بزدار

منگل 19 نومبر 2019 19:24

ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کا اجلاس ،وزیراعلیٰ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر اعلی عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا - وزیر اعلی عثمان بزدارنے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا- وزیر اعلی نے کہا کہ باتیں کرنے کا فائدہ نہیں ، اشیاء ضروریہ کے نرخ نیچے لائے جائیں - وزیراعلیٰ نے گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا-عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی- اشیاء ضروریہ اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائی- انہوںنے کہا کہ مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے ، ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے اور پرائس کنٹرول کیلئے موثرمیکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائی-انہوںنے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو ہر کام ممکن ہو تا ہے ، مہنگائی پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکتا - وزیر اعلی نے کہا کہ میں خود اشیاء صرف کے نرخ چیک کروں گا -افسران فیلڈ میں نکلیں ، صبح صبح منڈیوں میں جا کر نیلامی کی نگرانی کریں اورپرائس کنٹرول کے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائی- وزیراعلی نے کمشنرز سے ویڈیولنک کانفرنس پر متعلقہ ڈویژن میں اشیاء صرف کے نرخ دریافت کئی-وزیر اعلی نے مہنگائی پر مکمل کنٹرول نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا اور درست سمت میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی- صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، سمیع اللہ چوہدری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے مانچسٹرسٹی کے لارڈمیئرعابد لطیف چوہان کی قیادت میں وفد نے آج وزیراعلی آفس میں ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پنجاب اور مانچسٹر سٹی کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اورپاکستان برطانیہ سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ پاکستانیوں کی بڑی تعدادبرطانیہ میں مقیم ہے ۔برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔

بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب فعال انداز میں کام کررہاہے اور ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو متحرک ادارہ بنایاہی-انہوںنے کہاکہ پنجاب اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں- سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کو ایک چھت تلے نمٹایا جاتا ہی-انہوںنے کہاکہ برطانیہ کے ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم ،صحت اورسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نمایاں کام ہوا ہے اورہم برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ہمیںملکر آگے بڑھنا ہے اوریہ بہترین موقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے صوبے میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے ۔ مانچسٹرسٹی کے لارڈمیئرعابد لطیف چوہان نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ اورپاکستان کے مابین تعلقات بہت اچھے ہیں اورپنجاب میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ملکر کام کریںگے۔

وفد میں کونسلر لطف الرحمان ، کونسلر باسط شیخ،چیئرمین پاکستان کمیونٹی سینٹرمانچسٹر ہارون افضل کھٹانہ، رانا عبد الستار، عبد القیوم ،عطا المصطفی چوہان،چوہدری انور یعقوب، قاضی مبین اوردیگر شامل تھے ۔صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت ،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس،وائس چیئرمین اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب چودھری وسیم اختر،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری کوارڈینیشن وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اورروشن مستقبل ہوتے ہیں۔

آج کے بچے کل کے معمار ہیں۔قوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔نئے پاکستان میںبچوں کو ان کے حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہے۔ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کو مشن سمجھ کر انجام دے رہی ہے۔

بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو ایسا محفوظ ماحول دینا ہے جہاں ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما صحیح طریقے سے ہوسکے۔ بچوں کی بہبود کو یقینی بنانے کا مشن سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت کار کا متقاضی ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے۔

ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت اور ذہنی تربیت کیلئے تما م تر اقدامات بروئے کا ر لائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ،عارف والا اورقصورکے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور زخمی مسافروں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک ٹریفک حادثات کے بارے میں متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ہے ۔