وکلاء اور جوڈیشل آفیسرز کے مسائل کے حل کے لئے سب کمیٹی قائم

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کمیٹی کی چیئرمین پرسن مقرر ، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 19 نومبر 2019 19:36

وکلاء اور جوڈیشل آفیسرز کے مسائل کے حل کے لئے سب کمیٹی قائم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) وکلاء اور جوڈیشل آفیسرز کے مسائل کے حل کے لئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ منگل کو وزارت قانون نے کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کمیٹی کی چیئرمین پرسن مقرر کی گئی ہیں ،کمیٹی کے دیگر ممبران میں اٹارنی جنرل آفس کے نمائندہ، رجسٹرار ہائی کورٹ اور وزارت قانون کے نمائندگان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ، وزارت خزانہ ، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سی ڈی اے کے نمائندگان ،وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور صدر ڈسٹرکٹ بار بھی شامل ہیں ۔وزیر اعظم نے سب کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ۔