لاہور،فیصل چوک مال روڈ پر لینڈ ریکارڈ ملازمین کا دھرنا اور احتجاج جاری

منگل 19 نومبر 2019 19:51

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) فیصل چوک مال روڈ پر لینڈ ریکارڈ ملازمین کا دھرنا اور احتجاج جاری ہے،گذشتہ چند روز سے مظاہرین نے فیصل چوک کو چاروں اطراف سے بند کئے ہوا ہے،دھرنے کے باعث وارڈنز کی اضافی نفری موقعہ پر موجود رہی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ جاتا رہا،متبادل ٹریفک پلان کے مطابق ریگل چوک، آواری چوک فلیٹی چوک اور قادری چوک سے جانب فیصل چوک ڈائیورشن لگائی گئی ہے، ریگل چوک سے ٹریفک کو قادری چوک، چائنہ چوک جبکہ آواری چوک سے جانب ریگل فیصل گول چکر سے سیدھا چلایاتا رہا،اسی طرح پریس کلب سے آنے والی ٹریفک کو فلیٹی چوک سے ڈیوٹی فری شاپ اور آواری چوک بجھوایا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر دھرنے کے باعث شہری مال روڈ کی بجائے جیل روڈ اور ملحقہ روڈز کو ترجیح دیں،شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رکھا جارہا ہے،دھرنے اور احتجاج کے دوران شہری کسی بھی قسم کی راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15پر کال کریں۔