گوجرانوالہ، ہر محاذ پر ڈی سی کالونی کی فلاح و بہبود اور ترقی کو ترجیح دی،کیپٹن(ر) خالد سلطان

منگل 19 نومبر 2019 19:56

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈی سی کا لونی گوجرانوالہ کینٹ کو آباد کرنے میں آج سے تقریبا 20سال قبل جی ایچ کیو سے NOCحاصل کرکے اس سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور اسے آباد کرنے سمیت یہاں پرتعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع کروانے میں میرا کلیدی کردار ہے، ہر محاذ پر ڈی سی کالونی کی فلاح و بہبود اور ترقی کو ترجیح دی، گذشتہ 3سالوں سے موجودہ مینجمنٹ کمیٹی نے اس سوسائٹی کا بیڑہ غرق کرکے دکھ دیا ہے اور ڈی سی کالونی گھمبیر مشکلات کا شکار ہے۔

ان خیالات کا اظہار بانی ڈی سی کالونی کیپٹن(ر) خالد سلطان نے اپنی انتخابی کمپین کے سلسلہ میں اتحاد گروپ کی کور کمیٹی کے ممبر نبی احمد چیمہ کے زیراہتمام فوارہ چوک ڈی سی کالونی میں رہائشیوں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی متحد ہو چکے ہیں، وہ موجودہ رجیم سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔ نبی احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوسائٹی ہمار اچمن ہے اور اس کی تعمیر وترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے رہائشی آئندہ الیکشن میں اتحاد گروپ کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اورکیپٹن(ر) خالد سلطان کو ہی اپنا قائدسمجھتے ہیں۔

اس موقع پر جمال ناصر چیمہ،ڈاکٹرارشد چٹھہ،عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ،ادریس ڈار،طاہر فاروق چیمہ،طارق گورائیہ،حاجی ٹیپو سلطان،شاہد محمود بٹ نے بھی خطاب کیا۔