واپڈا ایمپلائز پیغام یونین سی بی اے مزدروں کے حقوق انکی دہلیزپر پہنچاکر دم لے گی،مرکزی چیئرمین احسان چوہدری

منگل 19 نومبر 2019 19:58

شیخوپورہ ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین سی بی اے واپڈا کے مزدروں کے حقیقی مسائل کے تدارک کو یقینی بناکر ان کے حقوق انکی دہلیزپر پہنچاکر دم لے گی،کرپشن اور پاکستان واپڈاایمپلائز پیغام یونین اکٹھے نہیں چل سکتے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے حکومتی پالیسی کرپشن سے پاک پاکستان کی حمایت کرتے ہیں دین مبین نے رشوت لینے اوردینے والوں کو جہنمی سے مخاطب کرکے خوف پیدا کیا ہے تاکہ حرام رزق سے بچاجاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان واپڈ امرکزی چیئرمین پاکستان واپڈاایمپلائز پیغام یونین سی بی اے کے مرکزی چیئرمین احسان چوہدری نے شیخوپورہ سرکل میں ایس ای واپڈا آصف ندیم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف بلاامتیاز خوف وخطر ڈٹ کرمقابلہ کرینگے اوراپنے مزدورساتھیوں کے کندھے سے کندھا ملاکر چلیں گے،انہوں نے آخر میں کہاکہ وقت بتائے گا پیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب جو کہتا ہے کرکے دکھاتا ہے انشائ اللہ اب واپڈا میں کسی بھی مخالف یونین کا وجود باقی نہ ہے،اس موقعہ پر ان کے ہمراہ زونل چیئرمین شیخوپورہ سرکل رانا فضل الرحمان،جنرل سیکرٹری مقبول احمد،افتخار ورک،ملک لطیف،ثاقب ظفر،ملک نوید،قاسم کھرل،شہباز گجر،ملک شبیرحسین،میاں امتیاز،عرفان ڈوگراور ملک یوسف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔