ضلع بھر کے تمام ویگن اسٹینڈ ، لاری اڈوں میں صفائی ستھرائی،بیھٹنے کی جگہ فراہم کی جائے،ڈپٹی کمشنر جہلم

منگل 19 نومبر 2019 20:05

جہلم ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام ویگن اسٹینڈ و لاری اڈوں میں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی کی فراہمی، مسافروں کے لئے انتظار گاہ، بیھٹنے کی جگہ فراہم کی جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی اڈوں کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے ، قانونی تقاضوں پر پورا اترنے پر اڈوں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اعوان ٹریول سروس پنڈ دادنخان کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اور دونوں پارٹیز کا مواقف سننے کے بعد قانونی تقاضوں کے مطابق ہدایات دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائدہ ٹریفک پولیس اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ٹریول سروس مسافروں سے ناجائز منافع لینے اور زائد نرخوں پر سفری سہولتیں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ضروری ہدایات دیں۔