ایف پی سی سی آئی کی آئی سی سی آئی کی بورڈآف ڈائر یکٹر ز کی میٹنگ کی میزبانی

منگل 19 نومبر 2019 20:06

ایف پی سی سی آئی کی آئی سی سی آئی کی بورڈآف ڈائر یکٹر ز کی میٹنگ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے اسلامک چیمبر آف کامر س انڈ سٹر ی (آئی سی سی آئی) اور زراعت کے 29ویں بو رڈ آف ڈائریکٹرز اور 62ویں فنانشل کمیٹی کی میٹنگز کا انعقاد کراچی میں کروایا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران مصر، ایران، اردن، کویت، نائجیریا، اومان، پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، سوڈان، تیونس، ترکی، یو گنڈا، متحدہ عرب امارات، انڈ ونیشیا، ملا ئیشیا اور مالی ہیں۔

آئی سی سی آئی اے کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے اجلا س میں او آئی سی ممبر ممالک کے ما بین معاشی سرگرمیوں، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور موجودہ خطے کی تجارت جو کہ اس وقت 17فیصد ہے عد م اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں اجلاس میں او آئی سی ثالثی مرکز، اوآئی سی حلال سینٹر، اسلا مک چیمبر ریسرچ اور انفارمیشن سینٹر کے بارے میں گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلو ں کا جا ئز ہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں جیسا کہ بینکنگ چینلز کی کمی، تجارتی سرگرمیوں میں کمی اور مسلم ممالک کو دیگر در پیش چیلنجز کو کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ اجلاس میں مزید ٹیکنا لوجی کی منتقلی، مشترکہ منصوبوں، نیٹ ورکنگ، ویمن انٹرپرئیز اور ایس ایم ایز سیکٹر کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قل صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان او آئی سی کا اہم رکن ہے جس کی آبادی 210 ملین اور قومی آمد نی 331 ارب ڈالر ہے اور مسلم ممالک میں یہ واحد ملک ہے جو کہ ایٹمی طاقت رکھتا ہے۔

پاکستان او آئی سی نے با نی ملک ہو نے کے نا طے مسلم ممالک کے ما بین معاشی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کر نے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہو ں نے اُمید ظاہر کی کہ بو رڈ آف ڈائریکٹر ز پاکستان میں اجلا س منعقد ہو نا مسلم ممالک کو موقع فراہم کیا کہ وہ پاکستان میں مو جو دہ سر ما یہ کاری کے مواقعو ں سے متعلق معلو ما ت حاصل کر سکیں ۔ اجلاس کے موقع پر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں موجو دسر مایہ کاری ، کاروباراور چقفتی سر گر میوں کو فرو غ دینے کے لیے سر مایہ کاری کا نفر نس ، آرٹ اور کلچر نما ئش کا بھی انعقاد کیا یہ بات قا بل ذکر ہے کہ اسلا مک چیمبر کا ہیڈ کوارٹر کراچی پاکستان میں واقع ہے اور مذکورہ بورڈ میٹنگ کا انعقاد 3 دہا ئیوں کے بعد پاکستان میں کیا گیا ہے۔